Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے بھارت کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لحاظ سے غیرمحفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ دنیا بھر نے بھارت میں حالیہ واقعات دیکھے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کے اندرونی حالات کسی طور درست نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں تمام ممالک کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو ترک کردیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت میں ہونے والے واقعات پر ایکشن لیں جہاں انسانی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔
سابق بیسٹمین نے غیرملکی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دینا چاہیے اور بھارت سے سیکیورٹی کی گارنٹی بھی لینی چاہیے جس طرح کا ناروا سلوک ماضی میں پاکستان کے ساتھ جاری تھا اب ویسا ہے بھارت کے ساتھ بھی کرنا چاہیے۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کامیاب سیریز کا انعقاد کر کے دنیا کو یہ بتادیا کہ سرزمین پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے۔