Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 2019ء کو پاکستان ویمن ٹیم کیلئے بہترین سال قرار دیا ہے۔ بسمہ معروف نے 2019 میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال قومی ویمن ٹیم نے زبردست پرفارم کیا اور قومی ویمن ٹیم کے کھیل میں بہت بہترین آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈز پر کامیابی سے کیا تھا جبکہ اس کے بعد ساؤتھ افریقہ میں کامیابی حاصل کی۔ بسمہ معروف کہتی ہیں کہ ساوتھ افریقہ میں کامیابی کے بارے میں کبھی سوچا نہیں تھا۔
قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کامیابی بھی ایک کارنامہ ہے، ٹیم سال کا اختتام کچھ اچھے انداز میں نہ کر سکی، قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بسمہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ 2020 میں پہلا ہدف آسٹریلیا میں ورلڈکپ ہے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے مطابق سخت محنت کی ضرورت ہے۔