Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے رنز کی تعداد میں سابق آسٹریلوی کرکٹر گریگ چیپل کو پیچھے چھوڑ دیا اور آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے۔ اسٹیو اسمتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 85 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اسٹیو اسمتھ نے اب تک 130 اننگز میں 62.84 کی اوسط سے 7164 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دسویں بیٹسمین ہیں۔ گریگ چیپل نے آسٹریلیا کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچوں کی 151 اننگز میں 7110 رنز بنائے تھے۔
اسٹیو اسمتھ نے جب گریگ چیپل کا ریکارڈ توڑا تو انہوں نے کمینٹری کے دوران کہا کہ اسٹیو اسمتھ آئندہ تین، چار سال کھیل کے عروج پر رہیں گے، انہیں ابھی اور بھی آگے جانا ہے۔ یاد رہے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کو حاصل ہے۔