Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فائنل میں ناردرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ناردرن کی پانچ وکٹیں صرف 59 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں جس کے بعد فیضان ریاض اور روحیل نذیر نے 165 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
فیضان ریاض ناردرن کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 133 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔ فیضان ریاض نے پورے ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 14 اننگز میں 75.90 کی اوسب سے 835 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 3 سنچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں فیضان ریاض کی خاص بات یہ رہی ہے کہ ٹاپ بیٹسمینوں میں ان کا اسٹرئیک ریٹ سب سے زیادہ ہے۔ فیضان ریاض نے 81.94 کے اسٹرئیک ریٹ سے رنز اسکور کیے ہیں۔