Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈھاکہ پلاٹون اور چٹوگرام چیلینجرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے دو گیندوں کا سامنا کیا جس کے بعد وہ بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 24واں موقع تھا جب شاہد آفریدی کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی اس میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے کا منفی ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوین اسمتھ کو حاصل ہے جو 28 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
27 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے عمر اکمل اور کرس گیل اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کامران اکمل 25 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔