Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ کھانا پینا پسند نہیں کرتے تھے۔ شعیب اختر کے بیان کے بعد دانش کنیریا نے بھی کہا ہے کہ شعیب اختر کی باتیں سچ ہیں، کچھ کھلاڑیوں کا رویہ میرے ساتھ ایسا ہی تھا لیکن وہ اس کو اہمیت نہیں دیتے تھے اور توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھتے تھے۔
دوسری جانب محمد یوسف نے ان بیانات کی مذمت کی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور دانش کنیریا کی جانب سے جو بیانات دیے گئے ہیں کہ دوسرے مذہب کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے یہ درست نہیں ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ مجھے ہمیشہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں عزت ملی ہے، اقیلیت کی حیثیت سے بھی ساتھی کھلاڑی میری بہت عزت کیا کرتے تھے جبکہ پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی ہمیشہ مجھے پیار ملا۔
یاد رہے محمد یوسف نے جب پاکستان کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا تو وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے کافی عرصے قومی ٹیم جانب کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔