Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہرا کر جیت لی ۔کنگز الیون سوات نے سپر اوور میں ملنے والا سترہ رنز کا ہدف تین گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مقررہ چھ اوورز میں چوراسی، چوراسی رنز بنائے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش اور پشاور زلمی مینجر ارشد خان نے انعامات تقسیم کیے۔ ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن ون سے ہی خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے ہیں جس پر پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ لیگ سیزن فائیو کے مکمل انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں کرکٹ کافروغ تھا، اس لیگ سے جہاں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا۔
کلیوال زلمی لیگ کے مین راؤنڈ کے دوران پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے۔ زلمی چیلنجرز مردان کے عثمان کو بہترین باؤلر، کنگز الیون سوات کے محمد لقمان کو بہترین بلے باز جبکہ زلمی چیلنجرز مردان کے جابر خان کو بہترین آل راؤنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کلیوال زلمی لیگ کے بارے میں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 272 ٹیموں نے شرکت کی اور کل 545 میچز کھیلیں گئے۔ آٹھ بہترین ٹیموں نے مین راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔