فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل موجودہ کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں۔
ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چند ہی بیٹسمین ایسے ہیں جو گلین میکسویل کی طرح ہارڈ ہٹنگ کر سکتے ہیں، آسٹریلوی آل راؤنڈر گراؤنڈ کی چاروں طرف منفرد انداز میں شاٹس کھیلنے کی مہارت رکھتے ہیں۔
ڈیل اسٹین نے گلین میکسویل کا اے بی ڈویلیئر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈویلیئرز بھی اسی انداز میں کھیلتے ہیں اس لیے ان کا نام مسٹر 360 رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈویلیئرز کے علاوہ اگر یہ نام کسی کھلاڑی پر مناسب لگتا ہے تو وہ میکسویل ہی ہیں۔ ڈیل اسٹین نے کہا میکسویل میں صلاحیت موجود ہے کہ دنیا کی کسی بولر کو میدان کی کسی بھی طرف چھکا مار سکتے ہیں۔