Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائداعظم ٹرافی کا فائنل ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے اظہر علی کی سنچری اور عمر اکمل کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز اسکور کر کے اننگز ڈیکلیئر کی۔
1995 کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ آخری مرتبہ 1995 میں قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کراچی بلیوز نے لاہور سٹی کی ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں 802 رنز سکور کیے تھے۔
اس میچ کی پہلی اننگز میں کراچی بلیوز کی جانب سے دو ڈبل سنچریاں اور دو سنچریاں اسکور کی گئی تھیں۔ 1995 قائداعظم ٹرافی فائنل میں کراچی بلیوز نے لاہور سٹی کی ٹیم کو ایک اننگز اور 180 رنز کے مارجن سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کی تھی۔