Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر موجود ہیں۔ سال 2019ء ان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا۔ پیٹ کمنز نے رواں سال آسٹریلیا کی جانب سے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 12 ٹیسٹ میچوں میں 20.13 کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
اسی طرح 2019ء میں ون دے کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی زبردست رہی۔ پیٹ کمنز نے 16 ایک روزہ میچوں میں 21.61 کی اوسط سے 31 وکٹیں اپنے نام کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے رواں سال انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔
پیٹ کمنز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی گئی ایشیز سیریز میں سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 29 شکار کیے تھے۔ یاد رہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پیٹ کمنز نے پانچ کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔