Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ ٹیم نے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی لیکن سال 2019 میں انگلش ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ رواں سال انگلینڈ نے پہلی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہیں 1-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی۔
2019 میں انگلش ٹیم آسٹریلیا کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر شکست نہ دے سکی۔ پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی اور دفاعی چیمپئنز آسٹریلیا نے ایشیز کی ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھی۔ 18 سال میں یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مسلسل مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم سال کا اختتام بھی کچھ اچھے انداز میں نا کر سکی۔ انگلینڈ کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دو چار ہونا پڑا۔ انگلینڈ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں تین مرتبہ 100 سے کم رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔ 2019 میں انگلینڈ نے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے، 6 میں شکست ہوئی اور 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 ٹیسٹ ڈرا رہے۔