Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹر سڈل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔ پیٹر سڈل نے اچانک ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
فاسٹ بولر نے 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا۔ پیٹر سڈل نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ 11 سالہ کیریئر میں انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 221 وکٹیں حاصل کیں اور وہ 200 سے زائد وکٹ حاصل کرنے والے 17ویں آسٹریلوی بولر ہیں۔
پیٹر سڈل نے 20 ون ڈے میچوں میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔ 2010 کی ایشیز سیریر کے دوران برسبین ٹیسٹ میں پیٹر سڈل نے ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔