Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائداعظم ٹرافی 2019 کے فائنل میں عمر اکمل کی ڈبل سنچری نے سنٹرل پنجاب کی میچ میں گرفت مضبوط کر دی۔ پہلی اننگز میں ناردرن کے 254 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر کی۔
سنٹرل پنجاب کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کی دوسری اور مجموعی طور پر ایونٹ کی آٹھویں ڈبل سنچری اسکور کی۔ عمر اکمل کی 265 گیندوں پر 218 رنز کی شاندار اننگز میں 20 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے ظفر گوہر کے ہمراہ 215 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ ظفر گوہر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔