Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے میدان مار لیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے آغاز میں ہی پہلی وکٹ گنوا دی جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے کریز پر جم کر کھیلا۔
ڈیوڈ وارنر 41 ، مارنس لبوشین 63، اسٹیو اسمتھ 85 اور ٹریوس ہیڈ نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 467 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کے جواب میں کیوی ٹیم 148 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 168 رنز بنائے۔
نیتھن لائن اور جیمز پیٹنسن نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے اور کیویز کی بتی 240 پر ہی گل کر دی۔ نیتھن لائن نے چار جبکہ پیٹنسن نے تین کھلاڑی آؤٹ کہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 247 رنز کے بڑے مارجن سے آسٹریلیا کے نام رہا۔
تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔