سینچورین کرکٹ گراؤنڈ ساؤتھ افریقہ کے لئے مضبوط قلعہ بن گیا ہے۔ انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ اسی گراؤنڈ پر ہوا جہاں ساؤتھ افریقہ 107 رنز کے بڑے مارجن سے فتحیاب ہوا اور اس کے ساتھ ہی ساؤتھ افریقہ کی سینچورین کرکٹ گراؤنڈ میں یہ مسلسل چھٹی فتح بھی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ساؤتھ افریقہ نے پہلی اننگز میں 284 رنز بنائے جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 181 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں ساؤتھ افریقہ نے 272 رنز بنائے اور ان کی پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم اس بار بھی بری طرح ناکام ہو کر 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور میچ ساؤتھ افریقہ نے بآسانی جیت لیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تین جنوری سے مدمقابل ہوں گی۔