Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تمام تر بہترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بنگلادیش کو ان کا برا وقت یاد دلادیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ بنگلادیش نے جب کرکٹ شروع کی تو وہ مشکلات کا شکار تھے اور پاکستان نے ان کی ہر لحاظ سے مدد کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اس لیے بنگلادیش کو بھی ایسے وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کو جنوری-فروری 2020 میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم بنگلادیش نے پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔