Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایک اور ساؤتھ افریقی کرکٹر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کی نظر ہوگیا۔ سمر سیٹ نے ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کے ساتھ کولپاک معاہدے کی تصدیق کر دی۔ ورنن فلینڈر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
سمر سیٹ کلب کا اپنے اعلامیہ میں کہنا ہے کہ ورنن فلینڈر کے ساتھ معاہدے کے لیے تمام کاغذی کارروائی مکمل ہے جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ کو بھی ڈیل سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ورنن فلینڈر نے 2012 میں سمر سیٹ کی جانب سے 5 میچز کھیلے تھے اور 21 کی شاندار اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس معاہدے پر ورنن فلینڈر بھی خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی سمر سیٹ کی جانب سے کھیل کر بہت انجوائے کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر اس ٹیم کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہوں۔