Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بلال آصف نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی دوسری اننگز میں ناردرن کے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سینٹرل پنجاب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 11 وکٹیں لینے پر انھیں مشترکہ طور پر پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلال آصف نے کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، کوشش کریں گے کہ آئندہ بھی یہ پرفارمنس جاری رکھیں۔
بلال آصف نے ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کو مسترد کیا کہ بولنگ ایکشن میں خرابی کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اگر ایکشن میں مسئلہ ہوتا تو رپورٹ ہو چکا ہوتا انھیں نہیں لگتا کہ اس وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔
آف اسپینر نے کہا کہ ان کا کام پرفارم کرنا ہے جو وہ کررہے ہیں باقی کام سلیکٹرز کا ہے جب بھی موقع ملے گا بھرپور پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔ بلال آصف قائد اعظم ٹرافی میں 43 وکٹوں کے ساتھ نعمان علی کے بعد دوسرے ٹاپ بولر رہے۔