Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے قائداعظم ٹرافی 2019 کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی فائنل کے چوتھے روز ناردرن نے 109 رنز سے دوسری نامکمل اننگز شروع کی۔
فیضان ریاض 22 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بیٹسمین حیدرعلی 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ روحیل نذیر 70 اور حماداعظم نے 38 رنزبنائے۔ ناردرن کی پوری ٹیم 405 رنز پرڈھیر ہوئی۔ بلال آصف نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
ناردرن نے پہلی اننگز میں 254 رنزبنائےتھےجبکہ سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 675 رنزبناکر ڈکلیئر کی تھی۔ عمراکمل اور بلال آصف کو مشترکہ طورپرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ظفرگوہر ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی رہے۔بلوچستان کےعمران بٹ کو ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، نعمان علی کو بہترین باؤلر اور کامران اکمل کو بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔سینٹرل پنجاب کو جیت پرایک کروڑ روپے اور وننگ ٹرافی پیش کی گئی۔