Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

2019 کے اختتام کے ساتھ ہی دہائی کا اختتام بھی ہو گیا۔ اس دہائی میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کچھ خاص نہیں رہی۔ گھر سے باہر کھیلنے والی پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یکم جنوری 2010 کے بعد سے پاکستان ٹیم نے 217 ون ڈے میچز کھیلے، 104 میں کامیابی حاصل کی، 106 میں شکست ہوئی، دو ٹائی رہے اور پانچ غیرنتیجہ ختم ہو گئے۔
سیریز کی بات کریں تو پاکستان نے ان دس سالوں میں 45 باہمی سیریز کھیلیں، 23 سیریز جیتیں، 20 میں شکست ہوئی جبکہ ایک سیریز ڈرا رہی۔ اس دہائی میں پاکستان نے تین ورلڈکپ کھیلے۔ 2011 میں سیمی فائنل، 2015 میں کوارٹر فائنل جبکہ 2019 میں پاکستان ٹیم روبن راؤنڈ سے باہر ہوئی۔
اس دہائی میں پاکستان نے دو ٹائٹل جیتے۔ 2012 میں ایشیا کپ جیتا جبکہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان نے اس دہائی میں 83 ٹیسٹ میچز کھیلے، 33 جیتے اور 37 میں ہار ملی جبکہ 13 میچز ڈرا رہے۔ سیریز کے نتائج دیکھیں تو پاکستان نے 34 سیریز کھیلیں، 14 میں ٹرافی ہاتھ آئی، 11 سیریز میں شکست ہوئی جبکہ نو سریز ڈرا رہیں۔