Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

2010 کی دہائی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور سابق کرکٹرز اس دہائی میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیمیں منتخب کر رہے ہیں۔ اس ٹرینڈ میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی حصہ ڈالا ہے۔ رکی پونٹنگ نے اس دہائی کی اپنی پسندیدہ ٹیسٹ ٹیم منتخب کی ہے جس میں حیران کن طور پر کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
اوپنر کی حیثیت سے رکی پونٹنگ نے ڈیوڈ وارنر اور ایلسٹر کک کو منتخب کیا ہے۔ کین ولیمسن کا تیسرا، اسٹیو اسمتھ کا چوتھا اور ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔ پاکستان کی جانب سے دس ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے یونس خان کو رکی پونٹنگ نے منتخب نہیں کیا۔
کمار سنگاکارا وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔ بین اسٹوکس اور ڈیل اسٹین بھی رکی پونٹنگ کی پسندیدہ ٹیم میں شامل ہیں۔ سعید اجمل یا رنگنا ہیراتھ کی جگہ رکی پونٹنگ نے نیتھن لائن کو ترجیح دی۔ اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن پونٹنگ کی دہائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔