Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا-نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ-انگلینڈ کے ٹیسٹ میچز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بابراعظم کی چھٹی پوزیشن ہے تاہم اس پوزیشن کو خطرہ ضرور ہے۔
نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کےمارنس لبوشین اور ڈیوڈ وارنر کی ایک، ایک درجہ ترقی ہوئی۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب چوتھے اور ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کی اگلے ٹیسٹ میں بھی پرفارمنس اچھی رہی تو پھر وہ بابر اعظم کی جگہ لے سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے کونٹن ڈی کوک بھی 8 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز سرفہرست ہیں۔
نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نے دوسری اور ساؤتھ افریقہ کے ورنن فلینڈر نے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔