Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود سلمان بٹ ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔ سینٹرل پنجاب کی قائد اعظم ٹرافی میں کامیابی کے بعد کوچ اعجاز احمد جونیئر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سلمان بٹ کو منتخب کرنا یا نہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے۔
اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ سلمان بٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر مصباح الحق سے بھی بات ہوئی ہے لیکن پی سی بی سے جب بھی ہدایت آئے گی تو سلمان بٹ کو موقع دیا جائے گا۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سابق کپتان سلمان بٹ بھی اپنی سلیکشن کے حوالے سے ماضی میں کافی تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
سینٹرل پنجاب کے کوچ کی جانب سے متنازع بیان کے بعد پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ پر کوئی پابندی نہیں، وہ قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔