Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے نومبر 2000 میں انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ میں اپنا پہلا ٹیسٹ معین خان کی کپتانی میں کھیلا تھا۔ معین خان نے انکشاف کیا ہے کہ دانش کنیریا اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں رو پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دانش کنیریا نے میچ میں اچھی بولنگ نہیں کی اور وقفے پر وہ ڈریسنگ روم کے پچھلے حصے میں جاکر رو رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے دانش کنیریا کو حوصلہ دیا تھا اور وقفے کے بعد دانش کنیریا نے وکٹ حاصل کی تھی۔ سابق کپتان نے دانش کنیریا کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس قسم کے سنجیدہ معاملات پر سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، شعیب اختر اور دانش کنیریا کے غیرذمہ دارانہ بیانات نے بھارت کو پاکستان پر تنقید کرنے کا موقع دیا۔