Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کو تیسرے ٹیسٹ میں آرام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آرام کرنے سے آخری ٹیسٹ میں لیگ اسپنر مچل سوئپ سن کو ڈیبیو کرنے کا موقع مل جائے گا۔
شین وارن نے کہا کہ سوئپ سن کو تیسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کروانا چاہیے، مستقبل میں اس سے آسٹریلوی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ نیتھن لائن نے شین وارن کے بیان پر کہا کہ میں آرام نہیں کروں گا، میں اب تک ایسے کسی آسٹریلوی کرکٹر سے نہیں ملا جس نے کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دینے کیلئے آرام کیا ہو۔
نیتھن لائن نے مزید کہا کہ اگر تیسرے میچ میں ہم دونوں اسپنرز کو موقع ملے تو زیادہ خوشی ہو گی۔