Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل طویل دورانیے کی کرکٹ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کی خواہاں ہے. ٹیسٹ میچ پانچ دن پر مشتمل ہوتا ہے لیکن آئی سی سی ٹیسٹ میچ کو چار دن تک محدود دینے پر غور کر رہی ہے۔ چار روزہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 98 اوورز کا کھیل ہو گا ٹیسٹ کرکٹ میں اس نئی جدت سے مجموعی طور پر 58 اوورز کم ہو جائیں گے۔
آئی سی سی کا چار روزہ ٹیسٹ میچ کروانے کا مقصد ہے کہ اس سے ہر سال آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہو جائے۔ دوسری جانب چار روزہ ٹیسٹ میچ سے شائقین کرکٹ بھی بڑی تعداد میں گراؤنڈز کا رخ کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق اگر چار روزہ ٹیسٹ میچ جمعرات سے اتوار تک منعقد کیا جائے تو شائقین کرکٹ چھٹیوں کے دن زیادہ تعداد میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گراؤنڈز میں آئیں گے۔
واضح رہے اب تک دو چار روزہ ٹیسٹ میچز ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ نے زمبابوے کے خلاف اور انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔