Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کا اختتام سینٹرل پنجاب کی کامیابی کے ساتھ ہوا۔ ایونٹ کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں کی بات کریں تو اس فہرست میں عمران بٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے بلوچستان کی نمائندگی کی۔ انھوں نے نو میچوں میں 62.26 کی اوسط سے 934 رنز اسکور کیے جس میں چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
سب سے رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 11 میچوں میں 60.40 کی شاندار اوسط کے ساتھ 906 رنز بنائے۔ وہ ایونٹ میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔
قائد اعظم ٹرافی 2019 کے تیسرے کامیاب بیٹسمین سلمان بٹ رہے اور وہ بھی سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انھوں نے 10 میچز میں تین سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 901 رنز اسکور کیے جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 75.08 کی رہی۔