Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے رواں سیزن کا 26واں میچ گزشتہ روز ڈھاکہ پلاٹون اور راجشاہی رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ راجشاہی رائلز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈھاکہ پلاٹون کے بیٹسمینوں نے حریف ٹیم کی جم کر دھلائی کی۔
ڈھاکہ پلاٹون کی جانب سے تمیم اقبال نے 68 اور آصف علی نے 55 رنز بنائے۔ راجشاہی رائلز کو 175 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے سامنے لڑکھڑا گئی۔
ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے راجشاہی رائلز کی ٹیم 100 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ وہاب ریاض نے 3.4 اوورز میں صرف آٹھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔
وہاب ریاض نے بی پی ایل کے رواں سیزن میں ابھی تک سات میچز کھیل کر دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ رواں ایڈیشن کے بہترین باؤلنگ فیگرز کی بات کریں تو اس فہرست میں وہاب ریاض کا باؤلنگ اسپیل سب سے اوپر ہے۔