Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے شیڈیول کا اعلان بدھ کے روز کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ملک کے چار شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی 9 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قومی ٹیم کے سابق بیٹسمین باسط علی پی ایس ایل فائیو کے شیڈول سے ناخوش ہیں۔ ان کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
باسط علی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ میں صرف 5 میچز دینا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کے میچز نہیں بلکہ پی ایس ایل ہے، پوری کمیٹی کی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہو گی لیکن یہ تو ایک طرفہ شیڈول لگ رہا ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ پر پانچ میچوں میں سے تین میچ دن کے وقت میں ہونگے، یہ بھی درست فیصلہ نہیں ہے۔ سابق کرکٹر کہتے ہیں کہ کراچی کی عوام سے پوری امید ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو تمام میچوں میں مکمل سپورٹ کرے گی۔