Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کیلئے بنگلادیش پہنچ گئے ہیں۔ وہ بی پی ایل میں ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔ بنگلادیش روانگی سے قبل احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال میرے لئے بہت مشکل رہے اور میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال میں اپنی غلطیوں سے مزید سیکھ کر ناراض شائقین کا دل جیتنے کی کوشش کروں گا۔ احمد شہزاد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا تھا اور دو میچوں کے بعد وہ ڈراپ ہو گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو میچوں میں موقع ملنے اور ڈراپ ہونے کا افسوس نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں اس موقع کا ٹھیک سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرز کی طرح پاکستان کا نام روشن کروں۔ احمد شہزاد کہتے ہیں کہ دوبارہ موقع ملا تو کوشش کروں گا اچھا پرفارم کروں۔