Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہر سال آئی سی سی کی سالانہ ایوارڈز تقریب میں کھلاڑیوں کو مختلف ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ سال 2019 کے ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر کیلئے تین مضبوط امیدوار ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ایشیز سیریز 2019 میں اسٹیو اسمتھ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے تھے۔ 2019 میں وہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔
لبوشین نے ایشیز سیریز کے 4 ٹیسٹ میں 50 کی اوسط سے 353 رنز بنائے تھے جس کے بعد 2019 میں وہ چھائے رہے۔ انہوں نے رواں سال 11 ٹیسٹ میچوں میں 65 کی اوسط سے 1104 رنز بنائے۔ 2019 میں وہ ایک ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔
سال 2019 فاسٹ بولر پیٹ کمںز کیلئے بھی شاندار رہا۔ پیٹ کمنز نے رواں سال ایشیز سیریز میں 5 میچوں میں 19.62 کی اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2019 میں 12 ٹیسٹ میں 20 کی اوسط سے 59 شکار کیے جس میں 5 مرتبہ انہوں نے اننگز میں 5 وکٹیں لیں جبکہ ایک مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وہ 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2019 میں انگلینڈ کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بیٹسمین جبکہ زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بھی ہیں۔ 2019 میں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی انہیں ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر کا تیسرا امیدوار بناتی ہے۔ رواں سال بین اسٹوکس نے 11 ٹیسٹ میچوں میں 45.61 کی اوسط سے 821 رنز بنائے اور 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔