Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی انڈر 19 کی ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم کے کوچ اعجاز احمد نے آل راؤنڈر محمد شہزاد کے حوالے سے کہا کہ وہ ایونٹ میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ محمد شہزاد کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد شہزاد بطورِ اوپنر اننگز کا آغاز بھی کر سکتے ہیں جبکہ وہ شروعات میں بولنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد نے محمد شہزاد پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں پرفارم کریں گے تو ان کی پرفارمنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لوگ میرے اس فیصلے کو یاد رکھیں گے۔
ایونٹ رواں ماہ 17 جنوری سے شروع ہو گا اور 9 فروری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔