Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا ایڈیشن پہلی مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل فور کے اختتام پر پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود شائقین کرکٹ کو ایک طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ احسان مانی پرامید ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔