Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیے 2020 بہت مصروف سال ہو گا۔ پاکستان کو اس سال کئی بڑی سیریز کھیلنی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔ اس سال قومی ٹیم زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ سال کی ابتدا میں پاکستان کو بنگلادیش کی میزبانی کرنی ہے۔ بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہیں۔
اس کے بعد فروری اور مارچ میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو گا۔ جولائی سے ستمبر کی ابتدا تک پاکستان ٹیم انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کا دورہ کرے گی۔ پہلے نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے، اس کے بعد انگلینڈ سے تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی اور پھر آئرلینڈ سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔
ستمبر میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ اکتوبر میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ اکتوبر نومبر میں سب سے بڑا چیلنج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہو گا جس کا میزبان آسٹریلیا ہے۔
نومبر اور دسمبر میں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرے گا جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہیں۔ سال کے آخر میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ جائے گی جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔