Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ اب تک نہ ہوسکا البتہ بنگلادیشی ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے پاکستان جانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ کوچز اور منیجمنٹ کے ارکان کو پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات ہیں۔
اب بنگلادیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو کا مثبت بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے پر کوئی مسئلہ نہیں، ٹیم پاکستان گئی تو ضرور ساتھ جائیں گے۔
رسل ڈومینگو کے مطابق ٹیم منیجمنٹ کے کچھ ارکان کو پاکستان جانےپر تحفظات ضرور ہیں جس پر بات ہوسکتی ہے مگر پاکستان ٹیم بھیجنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ بورڈ نے ہی کرنا ہے۔ بنگلادیشی ٹیم کو اس ماہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔