Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فینز کا انتظار ختم ہو گیا۔ پاکستان سپر لیگ کا شیڈول سامنے آ گیا۔ پی ایس ایل کے چونتیس میچز ملک کے چار گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ بیس فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے شروع ہو گا۔ اسی روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 9 اور لاہور میں 14 میچز ہوں گے۔ راولپنڈی 8 اور ملتان 3 پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔ سترہ مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کا پہلا کوالیفائیر کھیلا جائے گا۔
ایلیمینیٹر میچز اٹھارہ اور بیس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ فائنل بھی اسی گراؤنڈ پر بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں چھتیس غیرملکی اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے شروع ہو گی جس کی بقیہ تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہونے سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔