جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے اپنی بولنگ پارٹنر شپ سے انگلینڈ کو کئی فتوحات سے ہمکنار کرایا اور انھیں انگلینڈ کا سب سے کامیاب بولنگ پیئر کہا جاتا ہے مگر اب ان دونوں کی بھی ٹیم میں جگہ مستقل نہیں ہے۔ انگلش کوچ کرس سلور ووڈ کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑیوں یا کسی ایک کو ڈراپ کرنے کی ضرورت پڑی تو انگلش ٹیم اس سے دریغ نہیں کرے گی۔ سلور ووڈ نے کہا کہ ہم مانتے ہیں دونوں کھلاڑیوں کے پاس بہت تجربہ ہے لیکن اگر ہمیں اسپنر کی ضرورت پڑی تو ڈراپ کرنے پر ضرور غور کیا جاسکتا ہے۔ جیمز اینڈرسن سینچورین ٹیسٹ میں صرف دو اور اسٹورٹ براڈ پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دونوں ٹیمیں آج سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مدمقابل ہوں گی۔