Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پچاس روز کا کاؤنٹ ڈاون بھی شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں کھلاڑی بھی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پلیئرز کو چیلنج کرتے نظر آئے۔ حسن علی نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولرز کو کھیلنے کی پریکٹس کر لو۔
جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی تیاری کرلیں فینز ہمارے ساتھ ہی ہوں گے۔ شاداب خان نے بابر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بوبی آپ کچھ بھی کرلیں میں آپ کو چھکا نہیں لگانے دوں گا۔ اس لفظی جنگ میں پھر دفاعی چیمپئن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی بول پڑے۔
انھوں نے کہا کہ شیڈی! آپ لوگ تیاری کرلو ہماری تیاری پوری ہے کیونکہ شین واٹسن اور عمر اکمل اس مرتبہ نئے بلے لے کر آرہے ہیں۔ ملتان سلطانز کے شان مسعود نے بھی اس میں حصہ ڈالا اور کہا کہ ملتان آئیں ہم اچھے کھانے بھی کھلائیں گے اور شکست کا مزہ بھی چکھائیں گے۔