Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی دو میچوں کے بعد میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا 19واں میچ میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان کھیلا گیا۔ حارث رؤف کو انجری کا شکار ہونے والے سندیپ لمیچانے کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
انھوں نے پچھلے میچوں کی طرح اس مرتبہ بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے بی بی ایل میں ابھی تک تین میچز کھیلے ہیں اور 10 شکار کیے ہیں۔ وہ ایونٹ کے تیسرے کامیاب باؤلر ہیں۔
ان کی بی بی ایل میں بہترین باؤلنگ ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف تھی جہاں نے انھوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ اس میچ کے بعد حارث رؤف نے اگلے دو میچوں میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی نہیں کی۔