Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دنوں ایک خبر سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ میچ کو چار روز تک محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لائن نے اس کو مضحکہ خیز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چار روزہ ٹیسٹ میچ کے مداح نہیں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئی سی سی اس پر غور نہیں کر رہی۔
نیتھن لائن نے کہا کہ کچھ بہترین ٹیسٹ میچز جن کا میں حصہ رہا ہوں وہ آخری دن تک گئے ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 2014 میں ہونے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں ہونے والے کیپ ٹاؤن کی مثال دی۔
یاد رہے چار روزہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 90 کے بجائے 98 اوورز کروائے جا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ دس برس میں آسٹرلیا میں ہونے والے 43 میں سے 38 میچز چار دن کے اندر اندر ختم ہوئے۔