Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2020 کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤند میں شروع ہو چکا ہے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بیٹسمین جو برنز 18 اور ڈیوڈ وارنر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اوپننگ جوڑی کے پویلین روانہ ہونے کے بعد مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان 156 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اسٹیو اسمتھ 63 رنز پر کولن ڈی گرانڈہوم کا شکار بنے۔
کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز اسکور کر لیے تھے۔ مارنس لبوشین 130 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور وہ 2020 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ یاد رہے مارنس لبوشین نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں 64.94 کی اوسط کے ساتھ سب سے زیادہ 1104 رنز اسکور کیے تھے۔