Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے رواں سیزن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ بی پی ایل کا 29واں میچ راجشاہی رائلز اور رانگپور رینجرز کے درمیان کھیلا گیا۔ رانگپور رینجرز نے ٹاس جیت کر راجشاہی رائلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راجشاہی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز اسکور کیے۔ روی بوپارہ 50 اور شعیب ملک 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
رانگپور رینجرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بنا سکی اور راجشاہی رائلز کی ٹیم نے 30 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کے بعد عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ انھوں نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب ملک نے بی پی ایل 20-2019 کے نو میچوں میں 36.28 کی اوسط سے 254 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے ایونٹ میں ابھی تک صرف چار کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا ہے۔