Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
حارث رؤف نے تین میچوں میں دس شکار کیے ہیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ صرف 5.92 کا ہے لیکن لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کی واپسی کی وجہ سے وہ اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر کی شاندار کارکردگی کے بعد انھیں رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور اس حوالے سے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے مثبت بیان دیا ہے۔
وقار یونس نے کہا ہے کہ حارث رؤف نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، ان کے پاس رفتار ہے، وہ مضبوط اور جارحانہ ہیں جبکہ اچھی سلو باؤلنگ بھی کر لیتے ہیں۔
باؤلنگ کوچ نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کے حوالے سے مصباح سے بات کی ہے اور ہم اس کو اپنے فاسٹ باؤلنگ اٹیک میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے جب حارث کے ساتھ کام کیا تو وہ جلد قومی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔