Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اش سوڈھی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں راجستھان رائلز کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اش سوڈھی کو آپریشنز ایگزیکٹو کا عہدہ بھی دیا گیا ہے۔
وہ آئی پی ایل 2018 اور 2019 میں راجستھان رائلز کی طرف سے بطور کھلاڑی کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے آٹھ میچوں میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اش سوڈھی نے راجستھان رائلز کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نئے چیلنج کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان رائلز کی طرف دو ایڈیشنز کھیلا ہوں اس لیے فرنچائز کے ساتھ منسلک تمام لوگوں کے ساتھ اچھی افہام و تفہیم ہے۔
اش سوڈھی نے مزید کہا کہ یہاں سب لوگوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اس لیے جب راجستھان رائلز کی مینجمنٹ نے مجھے یہ پیشکش کی تو میں نے فوراَ سے قبول کر لی اور دوسری مرتبہ سوچا بھی نہیں۔