Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2018 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے علی زریاب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے حسان خان ٹورنامنٹ کے دوران میری بہت تعریف کرتے تھے۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ کپتان نے مجھے قومی ٹیم کی "وال یعنی دیوار" قرار دیا تھا اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی کیونکہ بھارت کی طرف سے "وال" کا لقب پانے والے راہول ڈریوڈ اسی ٹورنامنٹ میں بھارت کے کوچ تھے۔
آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2018 میں علی زریاب نے پانچ میچز کھیل کر 54.66 کی اوسط سے 164 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ ایونٹ میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2018 میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی جہاں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔