Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کو ماضی میں گلین میکگرا، بریٹ لی، جیسن گلیسپی اور شین وارن جیسے بولرز کی خدمات حاصل رہیں اور اس دور کو آسٹریلوی کرکٹ کا بہترین دور بھی کہا جاتا ہے مگر سابق بولر گلین میکگرا نے آج کے آسٹریلوی بولرز کو سابق بولنگ اٹیک سے تشبیہ دی ہے۔ ان دنوں آسٹریلوی بولنگ لائن مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، جیمز پیٹنسن اور نیتھن لائن پر مشتمل ہے۔
گلین میکگرا نے کہا کہ آج کے بولرز ہمارے یا کسی بھی دور کے بولرز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کے اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز پیٹ کمنز اور جیمز پیٹنسن نے جو بولنگ کی وہ زبردست تھی، لوگ کہہ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے مایوس کیا مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے بولرز نے بہت زبردست بولنگ کی۔
لیجنڈری بولر کا ماننا ہے کہ آسٹریلوی بولرز صرف آسٹریلیا میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ٹیموں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔