Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی ہے اور کھلاڑی بدلنے کے باوجود یہ ٹیم ابھی تک پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے ایک مرتبہ پھر لاہوریوں کو امید دلا دی ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اس مرتبہ ایک الگ لیگ نظر آئے گی کیونکہ جب آپ یو اے ای میں کھیلتے ہیں تو پچز الگ ہوتی ہیں، دبئی میں الگ پچ ہے جبکہ شارجہ میں الگ قسم کی پچ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے بہتر ہیں، کراچی میں ابھی جو میچز ہوئے اس میں بڑے اسکور بنے۔ لاہور قلندرز کے کوچ کا ماننا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیل رہے ہیں، جب آپ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلتے ہیں تو بہت فرق پڑتا ہے، فینز ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور امید ہے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔