Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کی کمینٹری ریڈیو پاکستان پر نشر ہو گی۔ ریڈیو پاکستان کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کی تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی اور سابق اسپنر سعید اجمل موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن کنسلٹنٹ سعید اجمل نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں پاکستان کے لیے اسپنرز تیار کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
جادوگر اسپنر کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ ہوم گراؤنڈ کی فکر سے آزاد ہے کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کہیں بھی کھیلے اسے اپنا ہوم گراؤنڈ تصور کرتی ہے۔
سابق اسپنرسعید اجمل نے شہروں کے درمیان میزبانی کی لڑائی سے گریز کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرتبہ میچز کراچی میں ہوئے، اس بار فائنل لاہور میں ہونے پر بحث نہیں ہونی چاہیے، سارے شہر اپنے ہیں، پی ایس ایل کسی شہر کی نہیں ہے بلکہ پاکستان میں ہو رہی ہے، ہمیں کراچی-لاہور کی بحث سے باہر نکلنا ہو گا۔