Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر 2018 سے مسلسل انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ میں طویل دورانیے کی کرکٹ میں اس معیار کی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر رہا جو مجھے کرنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جوز بٹلر نے مئی 2018 سے دس ٹیسٹ میچوں میں 44.70 کی اوسط سے 760 رنز اسکور کیے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جب سے ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کیا ہے میں دفاعی انداز میں کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے اپنے نیچرل انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
جوز بٹلر 38 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 33 کی اوسط سے 2046 رنز اسکور کیے ہیں۔