پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 34 میں سے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ کے آٹھ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔ لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آٹھ ہوم میچز لاہور میں ہونا خواب سچ ثابت ہونے جیسا ہے، ہم منتظر تھے کہ لاہور قلندرز اپنے ہوم گراونڈ پر میچز کھیلے۔
عاطف رانا نے کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے اچھا پرفارم کرے گی۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں لاہور قلندرز کو ہوم کراؤڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہو گی جس سے یقیناََ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
لاہور قلندرز کی چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ لاہور کے فینز کا طویل انتظار ختم ہوا، یہ لاہور قلندرز کے فینز کے لئے بڑی خبر ہے کہ ان کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔